آئینی ترمیم کامعاملہ:وفاقی کابینہ کااجلاس طلب

0
33

26ویں آئینی ترمیم کےلئے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیاگیا،اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری لی جائے گی۔
26ویں آئینی ترمیم کےحوالے سےملک بھرمیں سیاسی پارہ کافی ہائی چل رہاہے جس میں کبھی بڑوں کی بیٹھک ہوتی ہے توکبھی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہوتا ہے مگر ابھی تک سب کچھ بےنتیجہ ہی نظرآرہاہے۔
آئینی ترمیم کےلئے وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیاہےجس میں مسودےکی منظوری لی جائےگی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب شام 6 بجے ہو گا۔

Leave a reply