آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،عمرایوب

0
42

قومی اسمبلی میں  قائدحزب اختلاف عمرایوب خان نےکہاہےکہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ چار گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ڈیڑھ ماہ ہو گیا،ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ۔سیاسی جماعت،قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،جیل سپرنٹنڈنٹ ایک ٹاوٹ شخص بنا ہواہے،گھٹیا کردارادار کر رہا ہے،پبلک کے نمائندے جو یہاں کھڑے ہیں یہ ریاست ہیں ،ہفتہ کو ہر جگہ ہمارا احتجاج ہو گا،جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء احتجاج کریں گے۔

Leave a reply