
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ آئیں ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سے سنی جائے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاپارلیمانی نظام کےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہناتھا کہ پارلیمان قومی پالیسی سازی، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، آج ہم جمہوریت، آزادی، رواداری اور سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مؤثر قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے پارلیمان عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔پارلیمان اچھی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں معاون ہے۔
صدر مملکت کاکہناتھاکہ میں پارلیمان کی اُن کاوشوں کو سراہتا ہوں جو شفاف، جامع اور عوامی شراکت پر مبنی نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ آئیں ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سنی جائے۔
صدرآصف زرداری کامزیدکہناتھاکہ پارلیمانِ پاکستانی عوام کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی اور نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔ قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا دفاع کریں اور قومی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
جنوری 20, 2025 -
کہاں بارش، کہاں برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
فروری 3, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔