آئی ایم ایف کی کڑی شرط: گاڑیوں کی امپورٹ اورتیاری پرسیفٹی اسٹینڈرڈز بڑھا دئیے

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )نےپاکستان میں گاڑیوں کی امپورٹ اور تیاری پرسیفٹی اسٹینڈرڈز 17سے بڑھاکر62کردئیے۔
وفاقی حکومت نےامپورٹڈاورلوکل مینوفیکچرزگاڑیوں میں62معیارات لازمی قراردیتےہوئےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق چھوٹی گاڑیوں،چھوٹی کمرشل گاڑیوں اوربڑی گاڑیوں کو62معیارات پورے کرنا ہونگے،امپورٹڈگاڑیوں پر62کوالٹی اینڈسیفٹی اسٹینڈرڈزیکم اکتوبر2025سےنافذہوں گے،مقامی طور پر تیارہونےوالی گاڑیوں پر62کوالٹی اینڈسیفٹی اسٹینڈرزکااطلاق یکم جولائی 2026سےہوگا،تمام امپورٹڈگاڑیوں کوماحول ،سیفٹی ،معیاراورٹیسٹنگ کےانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ حاصل کرناہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ اب صرف کمرشل امپورٹرزہی گاڑی امپورٹ کرسکےگا، جاپان سےگاڑی کی امپورٹ سےپہلےجاپان آٹومیٹواپریزل انسٹیٹیوٹ کاسرٹیفکیشن چاہیےہوگا،جاپان سےامپورٹ گاڑی کیلئے جاپان ایکسپورٹ وہیکل انسپیکشن سینٹرسےسرٹیفکیٹ چاہیےہوگا،کوریاسےگاڑی کی امپورٹ کے لئے کورین ٹیسٹنگ لیبارٹری کاسرٹیفکیٹ چاہیےہوگا،چین سےگاڑی امپورٹ کیلئے چائنہ آٹومیٹوانجینئرنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کاسرٹیفکیٹ چاہیےہوگا۔پاکستان میں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈاس سلسلےمیں ایگزامین اورویرفکیشن کےمراحل نمٹائےگا۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ امپورٹ کی گئی گاڑی اگرحادثےمیں تباہ حال ہوگی توامپورٹ نہیں ہوسکےگی ،اگرگاڑی کامائلیج ٹیمپرڈکیاجائےگاتوگاڑی امپورٹ نہیں ہوسکےگی،گاڑی کی لائٹیں واضح صاف نہیں ہوں گی توگاڑی امپورٹ نہیں ہوسکےگی،گاڑی کےشیشےپرکریک ہوگاتوتب بھی گاڑی امپورٹ نہیں ہوسکے گی ،گاڑی میں درج ایئربیگ کی ویری فکیشن نہیں ہوگی توگاڑی امپورٹ نہیں ہوسکےگی،امپورٹڈگاڑی کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن بھی کی جائےگی، امپورٹڈ گاڑیوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن تھرڈپارٹی کے ذریعےکی جائےگی،پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کےاخراجات امپورٹربرداشت کرےگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ گاڑی کےانجن سےماحول متاثرکرنےوالادھواں خارج ہواتوگاڑی امپورٹ نہیں ہوسکےگی،امپورٹڈگاڑی کےٹائرپھٹےہوئےاورناکارہ ہوئےتوگاڑی امپورٹ نہیں ہوگی،درآمدی گاڑیوں کےچیسزاورانجن نمبرنہ ہونے کی صورت میں گاڑی نہیں لائےجاسکےگی،سیٹنگ کپیسٹی، لوڈکپیسٹی ،ایکسل نمبر،سیفٹی اقدامات ،کوالٹی کویقینی بناناہوگا،امپورٹڈالیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کیلئے بیٹری لائف،پرفارمنس اورپائیداری چیک کرناہوگی،چارجنگ اسٹینڈرڈ،بیٹری ریسائیکلنگ کوچیک کیاجاناضروری ہوگا،ناقص کوالٹی وکارکردگی،ماحولیاتی کنڈیشن کےمطابق گاڑی نہ ہوئی تودرآمدکی اجازت نہیں ہوگی۔















