آئی ایم ایف کارئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں چوری روکنےکامطالبہ

0
38

پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کےدرمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، جس میں آئی ایم ایف نےرئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں چوری روکنےکامطالبہ کیاہے۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کےمطابق پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہرکرنےپرسزائیں اورجرمانےہوں گے،رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں ٹیکس چوری روکنےکےلئےریگولیٹری اتھارٹی بنےگی،رجسٹریشن نہ کرنےپر50ہزارسے5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر3سال تک قیدکی سزاہوگی،ریگولیٹری اتھارٹی غلط معلومات پرایجنٹ کالائسنس منسوخ کرسکےگی،غلط معلومات فراہم کرنےپر2سے5لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔

Leave a reply