بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےپاکستان سےزراعت پرسالانہ45فیصدٹیکس عائدکرنےکامطالبہ کردیا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاچوتھادورآج ہوگا،مذاکرات میں زرعی شعبےسےانکم ٹیکس کےمعاملات پرخصوصی سیشنزہوں گے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان میں زرعی شعبےسےانکم ٹیکس کی آمدن بڑھانے کےلئے تجاویزکاجائزہ لیاجائےگا،زراعت سےانکم ٹیکس آمدن بڑھانےکےلئے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پیش کی جائے گی،صوبوں کی وزارت خزانہ اورمحکمہ زراعت کےحکام مذاکرات سیشنزمیں شریک ہوں گے،خیبرپختونخوا حکومت کےمشیرخزانہ مزمل اسلم بھی وفدکےہمراہ مذاکرات میں شریک ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورآئی ایم ایف سےمذاکرات کاحصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےزراعت پرانکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹرکی طرح کرنےکامطالبہ کررکھاہے،آئی ایم ایف نےزراعت سےسالانہ60لاکھ روپےکمانےوالوں پر45فیصدانکم ٹیکس عائدکرنےکامطالبہ کردیا۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں اورٹیکس اتھارٹیزآئی ایم ایف کےاہداف پربریفنگ دیں گی ،زرعی آمدن پرٹیکس وصولی آئندہ مالی سال سےشروع ہوجائےگی،زراعت سےانکم ٹیکس کی آمدن بڑھانےکےلئےضروری قانون سازی 31اکتوبرتک مکمل کرناتھی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سکولوں میں مالیاتی خواندگی کے نصاب کی شمولیت
جون 5, 2024 -
عمران خان سے کیا غلطیاں ہوئیں؟
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔