آئی ایم ایف کےمعاشی اہداف کی کڑی شرط پوری،پنشن اصلاحات کانوٹیفکیشن جاری

آئی ایم ایف کےمعاشی اہداف کی ایک اورکڑی شرط پوری ہوگئی،حکومت نےپنشن اصلاحات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ نےنئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈاسکیم نافذکردی،جس کےمطابق وفاقی ملازمین پنشن کیلئے تنخواہ کا10فیصدحصہ جمع کرائیں گے،حکومت کی جانب سے 12فیصدکنٹری بیوشن دی جائےگی،نئےنظام کےتحت مجموعی طورپر22فیصدپنشن فنڈمیں جمع ہوگا،نیاپنشن سسٹم یکم جولائی 2024سےبھرتی ملازمین پر لاگو ہوگا۔
وزارت خزانہ کی نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈاسکیم کےتحت مسلح افواج کےاہلکاروں پرنفاذیکم جولائی 2025سےمتوقع ہے،حکومت نےنئےپنشن فنڈکیلئے10ارب روپےمختص کردیےہیں،2024-2025افواج کےپنشن اخراجات 2025-26میں742ارب تک پہنچ جائیں گے۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق ملازمین ریٹائرمنٹ سےقبل پنشن اکاؤنٹ سےرقم نہیں نکال سکیں گے۔ملازمین کوریٹائرمنٹ پر25فیصدرقم نکالنےکی اجازت ہوگی،وزارت خزانہ پنشن فنڈکےلئےنان بینکنگ فنانس کمپنی قائم کرےگی۔عالمی مالیاتی اداروں خصوصاً ورلڈبینک کےمشورےپرنظام متعارف کرایاگیا۔















