آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کی انعامی رقم کااعلان کردیا

0
20

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےچیمپئنزٹرافی 2025کی انعامی رقم کااعلان کردیا۔
اعلامیہ کےمطابق آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے53فیصداضافہ کیاگیاہے، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں69لاکھ ڈالرزکی انعامی رقم تقسیم کی جائےگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیابی پر 34,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 350,000 ڈالر اور ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر ملیں گے۔ تمام ٹیموں کو شرکت کے لیے 125,000 ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply