آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کوالیفائر ،تربیتی کیمپ کاجمعہ کوآغاز

0
29

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ کوالیفائرکےلئےقومی خواتین کاتربیتی کیمپ جمعہ سےلاہورمیں شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کی نگرانی کریں گے۔
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیے 19 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔کیمپ کا پہلا مرحلہ فیصل آباد میں ہوا تھا جس میں33 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
طوبیٰ حسن انگلی میں فریکچر کے سبب کیمپ سے باہر جبکہ ندا ڈارکو کیمپ میں شامل کرلیاگیا۔
کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھوشامل ہیں۔
نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار،سدرہ امین ۔ سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور ام ہانی بھی کیمپ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Leave a reply