آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سےقبل نیوزی لینڈکوبڑادھچکا

0
14

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی سےقبل نیوزی لینڈکوبڑادھچکا، فاسٹ بولربین سیئرزمیگاایونٹ سےباہرہوگئے۔
نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ کےمطابق بین سیئرزہیم اسٹرنگ انجری کےباعث چیمپئنزٹرافی سےباہرہوئے،بین سیئرزبدھ کوکراچی میں ٹریننگ سیشن کےدوران انجری کاشکارہوئے۔بین سیئرزکی جگہ جیکب ڈفی کوٹیم میں شامل کرلیاگیا۔
نیوزی لینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ جیکب ڈفی پہلےہی تین ملکی سیریزکےلئےنیوزی لینڈٹیم کےہمراہ ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نےنیوزی لینڈاسکواڈمیں تبدیلی کی منظوری دےدی۔

Leave a reply