آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا

0
29

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا،ممکنہ شیڈول کےمطابق پاک بھارت میچ23فروری کوہوگا۔
ذرائع کےمطابق چیمپئنزٹرافی بھارت کےمیچوں کےعلاوہ پہلے سےاعلان کردہ شیڈول کےمطابق کھیلی جائےگی،ایونٹ میں بھارت کےمیچ دبئی میں کھیلےجائیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایونٹ کاافتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 19فروری کوکراچی میں ہوگا،پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ 23 فروری کودبئی میں ہوگا۔پاکستان 27فروری کوبنگلہ دیش سےراولپنڈی میں مقابلہ کرےگا،ممکنہ شیڈول کےمطابق چیمپئنزٹرافی کافائنل لاہورمیں ہوگا۔
ذرائع کےمطابق بھارت فائنل میں پہنچاتوفیصلہ کن معرکہ نیوٹرل وینیوپرہوگا،مجوزہ شیڈول کےمطابق ایک سیمی فائنل لاہور اوردوسرانیوٹرل وینیوپرہوگا،لاہورمیں پہلامیچ 22فروری کوآسٹریلیااورانگلینڈکےدرمیان ہوگا۔
واضح رہےکہ گروپ اےمیں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اورافغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply