آئی سی سی کی نئی ون ڈےرینکنگ جاری ،بابراعظم اپنی پوزیشن پربرقرار

0
3

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےنئی ون ڈےرینکنگ جاری کردی ،پاکستان کےمایانازبلے باز بابراعظم اپنی پوزیشن پربرقرارجبکہ محمدرضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر چلے گئے ۔
آئی سی سی کی رینکنگ کےمطابق ون ڈےبیٹر میں بھارت کے شبمن گل  پہلی پوزیشن پربرقرار ہےجبکہ روہت شرما دوسرےنمبرپربرجمان اورپاکستان کے مایاناز بلےبازبابراعظم اپنی تیسری پوزیشن بجانےمیں کامیاب رہے۔
ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں اور پاکستان کے محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ :
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دودرجےبہتری کےبعدپہلےنمبرپرآگئے۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔
آئی سی سی رینکنگ میں پہلےدس نمبروں میں پاکستان کاکوئی بولرجگہ نہ بناسکا، فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 2 درجے تنزلی کے بعد16 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 17 درجے ترقی کے بعد19 ویں نمبر پر آ گئے ۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ :
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کےعظمت اللہ عمرزئی پہلےنمبرپربراجمان ہیں جبکہ اس میں بھی پاکستان کاکوئی کھلاڑی پہلےدس نمبرمیں جگہ نہ بناسکا۔

Leave a reply