ایپل کے صارفین کا انتظار ختم ،آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز متعارف کرا دئیے گئے۔آئی فونز 16 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہیں؟
تازہ ترین لیک میں آئی فونز کی نئی سیریز کی قیمتوں کا پتا چل گیا۔آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس ایپل کمپنی کے اولین سمارٹ فونز ہیں،جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ایپل انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔ان ڈیوائسزکے بارے میں لیکس کا سلسلہ مہینوں سے ہے، تاہم ایک نئی لیک میں آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین لیک کے مطابق آئی فونز کی اس سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی اور آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہوگی۔آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمتیں بھی یہی تھیں،مگر آئی فون 16 پرو کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ہے۔آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوئی تھی، مگر آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہوگی۔البتہ آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر یعنی گزشتہ سال کے ماڈل جتنی ہی ہے۔
ایپل کی جانب سےآج متعارف کرائے جانے کے بعد یہ نئے آئی فونز صارفین کو 20 ستمبر کو دستیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔