حکومت نے ایپل استعمال کرنے والوں کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوے یہ کہا کہ آئی فونز اور ایپل کی دیگر مصنوعات استعمال کرنے والے شہریوں کو ہیکرز کے حملوں سے آگاہ کیا ہے۔
سائبر سکیورٹی کمپنی ’Kaspersky‘ کے ماہرین نے آئی فونز اور دیگر ایپل مصنوعات کے آئی او ایس میں موجود لاگ فائل (Shutdown.log)کے ذریعے ایپل مصنوعات پر مسلسل سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایپل مصنوعات کو ’ری بوٹ‘ یا ’ری سٹارٹ‘ کرنے پر جاسوسی کا یہ مستقل پراسیس چالو ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے آئی فون وغیرہ کو سٹارٹ ہونے میں بھی زیادہ وقت لگتا ہے۔
سائبر سکیورٹی کمپنی کے اس انکشاف کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے ایپل کی مصنوعات استعمال کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سے کئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ آئی او ایس ڈیوائسز کو اس جدید ترین سپائی ویئر سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ان میں ڈیوائسز کو روزانہ ’ری بوٹ‘ کرنا، سپائی ویئرز کو بلاک کرنے کے لیے لاک ڈائون موڈ کو اِن ایبل رکھنا، آئی میسج اور فیس ٹائم کو ڈِس ایبل رکھنا، مختلف چینلز سے آنے والے مشکوک لنکس سے محتاط رہنا، باقاعدگی سے بیک اپس اور سسٹم ڈائیگنوسس کو چیک کرتے رہنا، آئی او ایس کے جدید ترین ورژن کا استعمال یقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب
مارچ 25, 2024 -
لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی آج سالگرہ ہے
مئی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔