آئی فون میں ایک سےزیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کافیچرمتعارف کرانے کی تیاریاں

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری،ایک آئی فون میں جلد کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔
آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر آخرکار صارفین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔اب تک صارفین ایک آئی فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔
ویب بیٹا انفو(WABetaInfo )کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے، جس کے ساتھ اکاؤنٹ لسٹ پیج بھی ہے، جہاں صارفین ان اکاؤنٹس کو دیکھ سکیں گے، جن کو ایک ڈیوائس میں استعمال کر رہے ہوں گے۔ اس فیچر سے آئی فون ایک ڈیوائس میں مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس آسانی سے استعمال کرسکیں گے اور انہیں ایپ سے لاگ آؤٹ ہونے یا اسے ری سٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
صارفین ایپ میں جاکر اپنے جس اکاؤنٹ کو سلیکٹ کریں گے، اس کی چیٹ ہسٹری، سیٹنگز اور دیگر آپشن سامنے آجائیں گے،چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے،اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام آئی فون صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔
یوٹیوب نے 2 نئے فیچرز متعارف کروا دیے
جون 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری:مزید64فلسطینی شہید
جولائی 22, 2024 -
ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان، کتنی لاگت آئے گی؟
اپریل 15, 2024 -
انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، وزیر تعلیم کا اہم اعلان
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔