آئی فون 16 سیریز میں کون سی انقلابی تبدیلی کی جائے گی؟

0
51

ایپل اپنےصارفین کیلئے کون سی نئی انقلابی تبدیلی متعارف کروا رہا ہے؟

آئی فون 16 سیریز میں ایسی تبدیلی کا امکان، جس کااس سے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا ۔۔۔آئی فون کے نئے ماڈلز کے حوالے سے جاری لیکس نے صارفین کو بیتاب کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے، جس سے آئی فون بیٹری کو تبدیل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ ابھی آئی فونز کی بیٹری کو بدلنا آسان نہیں ہوتا اور کسی ماہر کی مدد لینا پڑتی ہے،مگر یورپی یونین کے نئے قانون کے باعث کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے۔

یورپی قانون کے تحت تمام سمارٹ فونز کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین آسانی سے بیٹریوں کو خود تبدیل کر سکیں۔ اس مقصد کیلئے انہیں 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے، جس کے باعث ایپل کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی بیٹری ٹیکنالوجی کے باوجود صارفین کیلئے فون کو کھول کر اسے بدلنا اتنا آسان نہیں ہوگا، مگر پہلے جتنا مشکل بھی نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 کے کم از کم کسی ایک ماڈل میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال ستمبر میں گرینڈ ایونٹ کے دوران نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیںاور اس سال بھی ستمبر میں آئی فون 16 سیریز میں بیٹری تبدیلی والی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply