آئی فون 16 پرو ماڈلز کے کیمرے کتنے مختلف ہوں گے؟

0
118

پاکستان ٹوڈے: آئی فون 16 پرو ماڈلز کے کیمرے کتنے مختلف ہوں گے؟ ایپل صارفین کیلئے اہم انکشافات۔

ایپل کی نئی آئی فون 16 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اوران کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کے کیمرا سسٹم میں نمایاں اپ گریڈز کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس میں 12 میگا پکسل کی بجائے 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہوگا۔اسی طرح فون کے مین کیمرے کیلئے بھی پہلے سے بہتر سنسر استعمال کیا جائے گا، مگر وہ 15 پرو میکس کی طرح 48 میگا پکسل کا ہی ہوگا، تاہم فون کے تیسرے 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی۔

آئی فون 16 کے کیمرا سسٹم میں بھی 2 اپ گریڈز کی جا رہی ہیں۔اس ماڈل میں بھی 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔اس نئے ماڈل میں موجود ٹیلی فوٹو کیمرے سے 5 ایکس زوم کرنا ممکن ہوگا، جو گزشتہ سال کے ماڈل سے ممکن نہیں۔

البتہ آئی فون 16 پرو کے مین کیمرے کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا۔ کمپنی کی جانب سے اس طرح کی لیکس کی تصدیق نہیں کی جاتی ، تاہم پہلے بھی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس میں 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a reply