آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی

0
3

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ کی حتمی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔
رپورٹس اور لیکس کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی۔ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی، جو 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے، جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کیلئے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے، تاہم فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ، یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے، لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر یعنی 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالر یعنی 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1636 ڈالر یعنی 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1928 ڈالر یعنی 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے متوقع ہے۔
ذہن نشین رہے کہ یہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کیلئے ہیں اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے ساتھ اپیل کی 17 سیریز خریدنے کیلئے اس سے زیادہ قیمت ادا کرنا ہو گی۔

Leave a reply