آئی فون 17 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

0
2

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 17 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟تازہ ترین لیکس جاری۔
لیکس کے مطابق آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ساتھ نیا اور بہت پتلا آئی فون 17 ائیر کو آئی او ایس 26 کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا، تاہم ان فونز کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے، جو ایپل صارفین کے ذہنوں میں کافی عرصے سے موجود ہے۔ایک تازہ ترین لیک میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
لیک کے مطابق اس سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی۔آئی فون 16 کی قیمت بھی یہی ہے یعنی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے،مگر باقی تینوں ماڈلز گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہوں گے۔آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی، مگر آئی فون 17 پرو کی قیمت 1049 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز تھی، مگر 17 پرو میکس کی قیمت 1249 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 ائیر کی قیمت 949 ڈالرز ہوگی یعنی یہ نیا فون آئی فون 16 پلس کے مقابلے میں 50 ڈالرز زیادہ مہنگا ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کروائے جائیں گے۔

Leave a reply