آئی فون 17 نے ایپل کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا؟نیا ریکارڈ بن گیا

0
3

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، آئی فون 17 نے ایپل کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا؟ فروخت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے،مارکیٹ ویلیو میں حیران کن اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
آئی فون 17 کے جدید ورژن کی ریکارڈ توڑ فروخت کے بعد ایپل نے امریکا اور چین میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔آئی فون 17 کی نئی ایپ اے اے پی ایل ڈاٹ او کے باعث فون کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،جس کے باعث کمپنی کی مارکیٹ ویلیو چار کھرب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔آئی فون 17نے ابتدائی دس دن کی فروخت میں گزشتہ ماڈیول کے مقابلے میں 14فیصد زائد کا ریکارڈ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ کے بعد مائیکرو سافٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری سب سے قیمتی کمپنی کا درجہ حاصل کر لیا۔یہ اضافہ آئی فون 17 کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ممکن ہوا، جس نے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو پہلی بار 4 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا میں آئی فون 17 متعارف کیے جانے کے ابتدائی 10 دنوں میں اس کی فروخت 14فیصد زیادہ رہی،صرف امریکا اور چین میں آئی فون 17 کے بیس ماڈل کی فروخت ایپل کی مجموعی نئی فروخت کا 22 فیصد ہے، جو آئی فون 16 کی ابتدائی 10 روزہ فروخت کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔

Leave a reply