آئی ڈی کو ہیک ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

0
1

آپ اپنی آئی ڈی کو ہیک ہونے سے کیسے بچایا سکتے ہیں؟ماہرین نےخبردار کردیا۔
سمارٹ فون صارفین ہوشیار ہوجائیں، سائبر کرائم میں ملوث عناصر اب لوگوں کو لُوٹنے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کررہے ہیں۔سائبر مجرمان مصنوعی ذہانت کو لوگوں کے سائبر سیکیورٹی تحفظ کو غیر محفوظ کرنے کے ساتھ، گمراہ کن معلومات پھیلانے یا کارپوریٹ نیٹ ورک میں رسائی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے صارفین سے نجی معلومات حاصل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا ہے اور کلوننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کے دوستوں اور رشتہ داروں سے کسٹمر سروس کے نمائندوں کی آواز نکال کر فراڈ کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین اپنے سمارٹ فونز کی سکیورٹی کو بڑھائیں ،تاکہ کسی بھی نقصان سے بچ سکیں۔

Leave a reply