آئی کیوب قمر کی چاند کے مدار میں لانچ کرنے کی تصویر جاری

0
66

بیجنگ :(پاکستان ٹوڈے) چاند پر بھیجے گئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔ آئی کیوب قمر کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

چینی خلائی مرکز نے خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی، آئی کیوب قمر نے لانچ کے سات روز بعد چاند کے مدار سے پہلی تصویر سورج کی حاصل کی۔

سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے ہیں، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ مدار پر پہنچے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔

Leave a reply