آج دہشتگردمعصوم بچوں کےقتل وغارت تک پہنچ گئےہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

0
54

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےکہاہےکہ آج دہشتگردمعصوم بچوں کےقتل وغارت تک پہنچ گئےہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ ہم تعلیمی اداروں کوآبادکریں گے، دہشتگردوں کوپیغام دیں گےکہ یہ قوم دہشتگردی سےخوفزدہ نہیں ہوگی،ہماری قوم دہشتگردوں کےخلاف کھڑی ہوگی،آج دہشت گردمعصوم بچوں کےقتل وغارت تک پہنچ گئے ہیں۔
سرفرازبگٹی کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی محبت کودل سےکبھی مت نکالیں،جس جس نےپاکستان سےمحبت کی اللہ نےاسےنوازا ہے،سوشل میڈیاپرمنظم سازش سے لوگوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔

Leave a reply