آج عوام جعلی حکمرانوں کے ظلم وستم کیخلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آج عوام جعلی حکمرانوں کےظلم وستم کےخلاف بھرپوراحتجاج کررہےہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہناتھاکہ ریاستی جبر کے بعد اب آئینی ترمیم سے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر بھٹو کے نظریئے کے خلاف جا رہی ہے۔ بغض میں اندھے حکمران ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستانی عوام اپنے قائد کی ناحق قید کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ آج عوام جعلی حکمرانوں کے ظلم وستم کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تک احتجاج کرتے رہیں گے، ایک آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف مؤثر رکاوٹ بن سکتی ہے، جعلی حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں، آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے پارلیمان میں ہر قسم کا دباؤ استعمال کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل کا ردعمل آگیا، جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟
فروری 24, 2024 -
سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ
مارچ 10, 2025 -
سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش ہوگا
جون 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔