آج کہاں بادل برسیں گے ، کہاں صرف گرجیں گے؟اہم پیشگوئی

آج کہاں بادل برسیں گے اور کہاں صرف گرجیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،لاہور،سیالکوٹ،نارووال،مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، اُدھر سانگھڑ ،تھرپارکر،عمرکوٹ،سبی،بدین اورٹھٹھہ میں بارش متوقع ہے،جبکہ بٹگرام،ایبٹ آباد،مانسہرہ،کرم اور ہری پورمیں بارش کاامکان ہے۔کوہستان اورشانگلہ کےمختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اُدھرژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان،لسبیلہ ،خضدار اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔دوسری جانب آزادکشمیرمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔