آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوگی؟موسم کی پیشگوئی

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہو گی؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر،ملکہ کوہسار اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔دوسری طرف ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک بھر میں چند دنوں سے سردی اپنے جوبن پرہے ۔ ملک کے شمالی علاقہ جات اورآزادکشمیر کی جنت نظیر وادیاں برفباری کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ سردی گلگت بلتستان میں پڑی۔















