آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
11

آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں آج 19 سے 21 فروری تک اچھی بارش کی توقع کی گئی ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے 2 یا 3 اچھےسپیل ہوں گے۔طاقتور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم پاکستان کے 80 فیصد تک شمالی علاقوں کو بھی متاثر کرے گا، یہ سسٹم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر پر بھی اثر انداز ہوگا۔
یہ سسٹم سندھ کے علاقوں میں زیادہ اثراندازنہیں ہوتا،تاہم بلوچستان میں اسی سسٹم کے نتیجے میں اچھی بارشوں کے امکانات ہیں، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور خضدار کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔

Leave a reply