یوم علی پر آج ملک بھر میں مجالس اور جلوس نکالے جائیں گے
یوم علی کا جلوس ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، نماز ظہرین 2 بجے ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔ جلوس ایم اے جناح روڈ،کیپری،ریگل چوک سے گزرے گا، جلوس پریڈی اسٹریٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا، جلوس 7 بجے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کیئے گئے ہے۔جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کی، سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔
مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، ماہر نشانہ باز اہلکار بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ،متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئی، جلوس کے روٹ پر ٹریفک گرومندر سے آگے نہیں جائے گی، ٹریفک کو کوسٹ گارڈ،انکل سریا چوک سے نشتر روڈ موڑا جائے گا۔
لسبیلہ چوک سے ٹریفک نشتر روڈ سے گارڈن موڑ دیا جائے گا، تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ کا ٹریفک جیل روڈ پر موڑ دیا جائے گا، گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی، اسٹیڈیم روڈ سے آنے والا ٹریفک نیو ایم اے جناح روڈ جائے گا۔
شاہراہ پاکستان کا ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جائے گا، گاڑیوں کو جلوس کے راستے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔