آخری عشرے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
79

رمضان کے آخری عشرے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نےشام/ رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک ،چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے، خیبرپختونخواکےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے ،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلوداورچندمقامات پربارش کی توقع ہے۔

Leave a reply