پاکستان ٹوڈے: آدھا تیتر آدھا جہاز اور آدھا ہیلی کاپٹر متعارف۔ شہور جہاز ساز کمپنی ایئربس ہیلی کاپٹرز نے تجرباتی بنیادوں پر ایک ایسے جہاز’’ریسر‘‘ کی رونمائی کی ہے، جو طیارے اور ہیلی کاپٹر دونوں کی خصوصیات کا حامل ہے۔
یہ جہاز مستقبل کے روٹر کرافٹس کی دوڑ کا ایک حصہ ہے۔ اس جہاز کی رونمائی اٹلی کی کمپنی لیونارڈو اور امریکی مینوفیکچرر بیل کے ٹِلٹ روٹر ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کیلئے تعاون پر اتفاق کے بعد ممکن ہوئی۔ دراصل ریسرہوائی جہاز کا ایک ایسا ماڈل ہے، جس میں روایتی اوور ہیرڈ روٹر بلیڈ اور آگے کی جانب دو پروپیلرز نصب کیے گئے ہیں ،تاکہ اس کے توازن اور رفتار دونوں کو یکجا کیا جا سکے۔
اس ہوائی جہاز کو بنانے کا مقصد ریسکیو یا تلاش جیسے اہم مشن کیلئے اس کے ذریعے کم وقت میں ردعمل کو ممکن بنانا ہے۔ایئربس ہیلی کاپٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برونو ایون کا کہنا ہے کہ بعض مشن ایسے ہوتے ہیں، جہاں موقع یا مخصوص جگہ تک جلد سے جلد پہنچنا ضروری ہوتا ہے، ہم اکثر گولڈن آور کے بارے میں بات کرتے ہیں، جب لوگوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایئربس ہیلی کاپٹر نے مارسیل سے باہر اپنے ماریگنین بیس پر 150 صنعتی عہدیداروں اور یورپی یونین کے نمائندوں کے سامنے اس منفرد ہوائی جہاز کی رونمائی کی، اس پروجیکٹ کو ایئربس ہیلی کاپٹر کے ’کلین سکائی ٹو‘ انیشیٹیو کا تعاون حاصل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کون بنائے گا..نون اور پیلز پارٹی کی حتمی بیٹھک.
فروری 19, 2024 -
کراچی:4روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کاآغاز
نومبر 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔