آذربائیجان جانیوالے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

0
5

آذربائیجان جانیوالے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ،پاکستان سے آذربائیجان جانیوالے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان جانیوالے سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، لہٰذاجلد شہرقائدکراچی سے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے مطابق کراچی سے ہفتہ وار دو پروازیں چلوانا چاہتے ہیں۔ ٹورازم بورڈ کے مطابق دو سال قبل 2023 میں 55 ہزار ، جبکہ گزشتہ سال 2024 میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی سیاحوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔آذربائیجان مشرقی یورپ اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع خوبصورت ملک ہے، جسے بحیرہ کیسپین اور اور سلسلہ کوہ قفقاز نے گھیررکھا ہے، اس کے مشرق میں کیسپین سمندر ، شمال میں خوبصورت داغستان، شمال مغرب میں جارجیا، مغرب میں ترکیہ اور ارمینیا، جبکہ جنوب میں ایران واقع ہے۔
آذربائیجان جانیوالے سیاحوں کیلئے اس ملک کا دارالحکومت باکو سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

Leave a reply