آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےملائیشیاکےوزیراعظم داتوسری انورابراہم نے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کی جانب سے علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےمطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوسری انورابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔ملاقات کےدوران ملائیشین وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کی۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں کمی کارجحان برقرار
ستمبر 28, 2024 -
ایک روز اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی
اگست 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔