آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے افسران و جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جوانوں کیلئے گھروں سے دور محاذ پر عید باعث فخر ہے، اپنے گھر والوں سے دور وطن کی حفاظت کے فرض کی ادائیگی زیادہ اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔
آرمی چیف نے کشمیریوں پر جاری بھارتی جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد کشمیریوں پر ظلم وستم میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کے سیاسی مقاصد کیلئے فالس فلیگ آپریشن معمول بنتے جا رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا حامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگی بجلی کےذمہ دارکون؟رپورٹ نےتہلکامچادیا
جولائی 22, 2024 -
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ:فی تولہ تاریخی سطح پرپہنچ گیا
ستمبر 6, 2024 -
دوسراٹیسٹ:پاکستان پروائٹ واش کےبادل منڈلانے لگے
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔