
تحریک انصاف کےرہنماؤں کےخلاف آزادی مارچ کےکیس میں عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادکےجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ زرتاج گل کی طرف سےوکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سردار مصروف خان نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ ایف آئی آر میں زرتاج گل پر ایما کا الزام ہیں ، 25 میں سے 11 لوگوں کو بری بھی کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ عوامی جگہ پر ہوا ہے جبکہ شکایت کنندہ اس میں پولیس ہے ،کسی بھی طرح کے کوئی شواہد چالان کے ساتھ پیش نہیں کئے گئے۔
عدالت نےکہاکہ آپ نے رول آف کنسٹنسی کی بات کی ہے اس کی ججمنٹ کہاں ہے۔
وکیل صفائی نےکہاکہ اس حوالے سے فیصلے عدالت کو فراہم کردیں گے۔
بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پربریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔