
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارآصف رضامیر نے بیٹے احد رضا میر اور بہو سجل علی کی طلاق بارےخاموشی توڑدی۔
اداکارآصف رضامیرنےحال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں اُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کیے،جن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
آصف رضامیرنےسابق بہوسجل علی کےساتھ اپنےنئےپروجیکٹ کی تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ ہم دونوں نےفیصلہ کیاہےکہ رشتےختم ہوسکتےہیں،مگرایک دوسرےکالحاظ باقی رہےگا۔جس کوسن کراکثروبیشترلوگ دنگ رہ گئے۔
سجل کا بھی یہ قدم حوصلے اور ذہانت کا ثبوت ہے اور دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کی وائرل ویڈیو میں سجل اور احد کو ایک ہی مقام پر دیکھ کر مداحوں میں پھر سے پرانی یادیں تازہ ہوگئی تھیں۔
اس پر آصف رضا میر نے نہایت وقار اور دانائی سے جواب دیا کہ ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں اور باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں
دسمبر 4, 2025سینئراداکارہ بینامسرور67برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














