میری پسند فریال گوہر سے طلاق پردکھ ہوا،اداکارجمال شاہ

0
118

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار جمال شاہ نے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر سے طلاق پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے بعض فیصلے وقت کے ساتھ انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
سینئراداکارجمال شاہ نےحال ہی میں نجی چینل کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی ۔جہاں پراُنہوں نےاپنےکیریئراورنجی زندگی کےبارے میں تفصیلی گفتگوکی۔
میزبان نےاداکارسےسوال کیاکہ زندگی میں کس قسم کاتعلق ختم ہونےپردکھ ہوا؟جس پرجمال شاہ نےجواب دیاکہ میری پسندکی اورپہلی شادی فریال گوہرسےہوئی تھی۔ ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارکاکہناتھاکہ شادی کےکچھ عرصہ بعدمجھےپتاچلاکہ میں پرانےخیالات کاہوں ،اورفریال بہت خودمختارہیں،اور دونوں کےخیالات بہت مختلف ہیں، ابتدائی طور پر لگا کہ یہ شادی گڑ بڑ ہوگئی ہے لیکن ساتھ رہنا بھی مشکل تھا تو راہیں جدا کرلیں۔
خیال رہےکہ اس رمضان میں فریال گوہراورجمال شاہ نےنجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی ،میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔
واضح رہےکہ فریال گوہراوراداکارجمال شاہ کی شادی1992میں ہوئی تھی۔دونوں کو مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا ۔

Leave a reply