آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل، طلباکی انرولمنٹ میں کمی کاانکشاف

0
6

آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل ، طلباکی انرولمنٹ میں کمی کاانکشاف،پنجاب کے 29اضلاع میں ساڑھے3ہزارسےزائدآفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی۔
مانیٹرنگ کے دوران سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی انرولمنٹ میں کمی کاانکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرنگ کرنیوالے92منتخب اساتذہ کوایک اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکاؤنٹ آفس کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کی ناقص رپورٹ پرسینکڑوں آفٹرنون سکول بند کرنے پرغورشروع کر دیا گیا ہے۔منتخب اساتذہ نےبغیرسرکاری گاڑی اوراپنی مددآپ کے تحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا ۔لاہور میں108 آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔لاہورمیں 90فیصدآفٹرنون سکولوں سےمانیٹرنگ کےنتائج مثبت آئے۔

Leave a reply