آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست

0
38

ائیرکوالٹی انڈیکس میں خطرناک حدتک اضافہ ہونےکےباعث آلودگی کے اعتبار سےلاہورشہرآج بھی دنیابھرپہلےنمبربراجمان ہے۔شہرکااےکیوآئی بڑھنے سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لینےلگ گئیں۔
ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق آلودگی میں آج پھرپنجاب کا دارالحکومت لاہورشہرپہلےنمبرپر،بھارتی شہردہلی دوسرےجبکہ بنگلہ دیش کاشہرڈھاکہ تیسرےنمبرپرموجودہے۔
لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک بڑنے سے شہر کا اے کیوآئی1591 تک پہنچ گیا،جبکہ بھارتی شہردہلی کا اے کیو آئی 493 اوربنگلہ دیش کاشہر ڈھاکہ میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال سموگ کے جال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں سموگ سے پریشان شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنادی ہے۔
سموگ کی وجہ سےمارکیٹیں اورشاپنگ مالزرات 8بجےبندکرنےکےاحکامات بھی جاری کئےگئےہیں۔
سموگ کی وجہ سےخطرناک بیما ریاں پھیل رہی ہیں جن میں آنکھوں ،گلے اور سانس کےامراض شامل ہیں۔

Leave a reply