آن لائن ٹریڈنگ اسیکنڈل:یوٹیوبررجب بٹ کوطلبی کانوٹس جاری

آن لائن ٹریڈنگ اسیکنڈل میں یوٹیوبررجب بٹ کونیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے طلب کرلیا۔
یوٹیوب سےچندسالوں میں اپنی پہنچان بنانےوالےرجب بٹ جوکہ سوشل میڈیا پراچھی خاصی فین فالونگ رکھتےہیں۔وہ کسی نہ کسی وجہ سےخبروں کی زینت رہتے ہیں۔ کبھی اپنےمتنازع ولاگ کی وجہ اورکبھی پیسوں کےضیاع پر۔ہمیشہ کی طرح اس باربھی رجب بٹ آج کل پھرخبروں کی زینت بن گئےمگراس بار معاملہ کچھ اورہی نکلا۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ پرجوئےاورآن لائن ٹریڈنگ کاالزام ہےجس کی وجہ سےیوٹیوبرکونیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 9ستمبرکوطلب کیاہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو لوٹنے کی راہ ہموار کی۔
نوٹس میں مزیدکہاگیاہےکہ یوٹیوبررجب بٹ پرمالی گھپلوں میں ملوث ہونے کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منگل کو صبح 11 بجے لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر حاضری کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔
بیرسٹر میاں علی اشفاق کاکہناہےکہ اس کیس کےلئےیوٹیوبررجب بٹ نےہماری خدمات لی ہیں، 9 ستمبر کو ان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ ان کا بتاناتھا کہ معاملے کا ہر پہلو پرکھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو قانون کے مطابق مکمل دفاع فراہم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ کسی قانونی تنازع میں پھنسے ہوں، گزشتہ کچھ عرصےسےوہ کئی تنازعات کی زدمیں آچکےہیں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل یوٹیوبرسعدالرحمان المعروف (ڈکی بھائی)کوبھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے آن لائن جوئےکےالزام میں گرفتارکیاہے۔