آڈیولیک کیس:علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

0
80

آڈیولیک کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی ۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply