پاکستان اوربھارت کی جنگ بندی پرٹرمپ نےنوبل انعام کی امید لگالی

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستان اوربھارت کی جنگ رکوانےپرنوبل انعام کی اُمیدلگالی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ایران سےبات کرتےہیں آگےدیکھتےہیں کیا بنتا ہے،میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں،ایران امریکاسےبات کرنا چاہتا ہےیورپ سےنہیں،ایران کی ایٹمی صلاحیت سےمتعلق تلسی نےغلط کہا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ پاکستان اوربھارت کی جنگ بندی کیلئےبھی نوبل انعام دو،ایران اسرائیل پرنظررکھےہوئےہیں،نوبل پرائز صرف لبرلزکوملتاہے،یہ مجھےنہیں دیں گے،میں عراق جنگ کےخلاف تھا،ایران نےایٹمی طاقت کیلئےمیٹریل اکٹھاکرلیاتھا،چین کےساتھ اچھےتعلقات ہیں، رُکنابہت مشکل ہوگا،اسرائیل کوایران پربرتری حاصل ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ایران پرحملوں سےمتعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا،منہ کھولنےسےلوگ مشکل میں پڑسکتےہیں،اسرائیل سےفضائی حملےکی درخواست کرنامشکل ہے، ایران میں زمینی فوج اُتارناآخری حل ہوگا۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔