
سعودی عرب جانیوالے پاکستانی مسافروں اور عازمین حج کیلئے خوشخبری، نجی ائیرلائن ائیربلیو نے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول مرتب کر لیا ۔
حج آپریشن 2025 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی نجی ائیرلائن ائیربلیو نے عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے حوالے سے شیڈول مرتب کر لیا۔ ائیربلیو لاہور سمیت دیگر ائیر پورٹس سے مجموعی طور پر 68 پروازیں آپریٹ کرے گی، ائیربلیو 68 پروازوں کے ذریعے کل 10ہزار ایک سو چالیس عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
38 پروازیں جدہ جبکہ 30پروازیں مدینہ کے لیے آپریٹ ہوں گی، ائیربلیو حج آپریشن 2025 میں لاہور ائیرپورٹ سے کل 41 پروازیں آپریٹ کرے گی، ائیربلیو 41 پروازوں کے ذریعے 6ہزار سے زائد عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
ائیربلیو قبل از حج 20پروازیں آپریٹ کرے گا، 16 پروازوں کے ذریعے سرکاری جبکہ چار پروازوں کے ذریعے پرائیوٹ کوٹے کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ 20 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار نو سو چالیس عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، ائیربلیو کی پہلی پرواز 2 مئی کو لاہور سے آپریٹ کرے گی، ائیربلیو کا بعداز حج فلائیٹ آپریشن 10جون سے شروع ہوگا۔
ائیربلیو بعد از حج آپریشن میں کل 21 پروازیں آپریٹ کرے گی، 21 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار نوے عازمین کو وطن واپس لائے گی۔ 16 پروازیں سرکاری جبکہ 5پروازیں پرائیوٹ کوٹے کے تحت عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کی شرح نمومیں کمی کی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025امریکی ٹیرف:آئی ایم ایف نےبڑی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک اور صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا
جون 11, 2024 -
پشاور: قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل
مئی 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔