ابھیشیک ،ایشوریاکی بیٹی کےسکول میں انٹری،طلاق کی افواہیں دم توڑگئیں

0
26

بالی ووڈسٹاراداکار ابھیشیک اورایشوریارائےکی ایک ساتھ اپنی بیٹی کےسکول میں انٹری،طلاق کی افواہیں دم توڑگئیں۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ایک ویڈیووائرل ہورہی جس میں اداکارابھیشیک بچن نےاہلیہ کےہمراہ اپنی بیٹی آرادھیا کےسکول فنکشن میں شرکت کی۔اس موقع پر امیتا ب بچن بھی موجود تھے۔

سکول کی اس تقریب کی مختلف ویڈیوزسوشل میڈیاپرپھیل رہی ہیں جس سےاس بات کااندازہ ہوتاہےکہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور ان کی علیحدگی، ناراضگی یا طلاق کی افواہیں صرف افواہیں ہی ہیں۔
کیونکہ گاڑی سےاترکرایشوریارائےاپنےشوہرابھیشیک اورسسرامیتاب بچن کے ہمراہ سکول میں داخل ہونےکےلئےآگےبڑھیں۔اس موقع پر ایشوریا رائے کو اپنے سسر امیتابھ بچن کو سنبھالے تو دوسری جانب ابھیشیک کو ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ کچھ وقت سے بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان تعلقات خراب ہونے اور طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 2007ء میں ہوئی تھی۔
اس جوڑی کی ایک بیٹی آرادھیا بھی ہے جس کی عمر 13 سال ہے۔

Leave a reply