اب اس حکومت سےجان چھڑانی پڑےگی،وزیراعلی علی امین

0
28

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ اب اس حکومت سےجان چھڑانی پڑےگی،اب جوکال دیں گےوہ فائنل ہوگی،کفن باندھ کرنکلیں گے،پرامن رہنےپرجورویہ ہم سےاختیارکیاگیاوہ ناقابل برداشت ہے۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےدوبارہ جیل میں ناروارویہ رکھاگیاتوقابل برداشت نہیں،دوبارہ پلان بنایاہواہےاب اس حکومت سےجان چھڑانی پڑےگی،9تاریخ کوصوابی میں اجتماع رکھاہےجہاں آئندہ کالائحہ عمل دیں گے،9تاریخ کوآخری کال دیں گے،اب جوکال دیں گےوہ فائنل ہوگی،کفن باندھ کرنکلیں گے،پرامن رہنےپرجورویہ ہم سےاختیارکیاگیاوہ ناقابل برداشت ہے۔
علی امین کامزیدکہناتھاکہ اب ہم اپنےحقوق لیکرہی واپس جائیں گے،8تاریخ کےبجائے9کوصوابی میں موٹروےپرجلسہ ہوگا،کہاں جاناہےملک کیسےبندکرناہے9تاریخ کوحتمی پلان دیں گے،فائنل کال دےکرنکلوں گایہ سمجھ جاؤگھرواپس نہیں آناہے،صوابی موٹروےپرپورےپاکستان سےلوگوں کوبلاکرپلان دینگے،بشریٰ بی بی کی رہائی میں میں نےکوئی کردارادانہیں کیا،جلسہ منسوخ نہیں کیاصرف مقام تبدیل کیاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ایک کیس میں ضمانت کراؤ دوسرےمیں اندرکردیتےہیں،میرےاوپر9مئی کو6اضلاع میں توڑپھوڑ کےمقدمےہیں،کیامیں ایک وقت میں 6اضلاع میں توڑپھوڑکررہاتھا؟کےپی ہاؤس میں جوکچھ کیاگیااس کاحساب دیناپڑےگا،کےپی ہاؤس میں میراموبائل اوراسلحہ لےگئے تھے،گاڑی بھی توڑدی تھی۔ان کوموبائل چاہیےتورکھ لیں میرے نمبرز تو دےدیں۔
وزیراعلیٰ علی امین کامزیدکہناتھاکہ ایک بارآئین توڑنےوالےکوسزائےموت نہیں دینگےتوآئین ٹوٹتارہےگا،ان کی حکمت عملی کےجواب میں ہم بھی حکمت عملی بنارہےہیں،ہم نےمقصدکودیکھناہے،حکومتیں گورنرراج ہمیں نہیں روک سکتا۔

Leave a reply