پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکاراحدرضامیرنےرمشاخان کےساتھ افیئرز سے متعلق افواہوں پرلب کشائی کردی۔
حال ہی میں اداکاراحدرضامیرکاایک خاتون صحافی نےانٹرویوکیاجس میں اداکارسےاُن کی نجی زندگی اورکیریئرسےمتعلق مختلف قسم کےسوال کئےگئے۔
خاتون صحافی نےاحدرضامیرسےسوال کیاکہ سوشل میڈیاپرآپ کی تصاویر سامنے آتی ہیں جس پر مداحوں کے ذہنوں میں خیال آتا ہے کہ کیا یہ سنگل ہیں؟ یا کیا یہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟ آپ کااس بارےمیں کیاکہناہے۔
جس کاجواب دیتےہوئےاداکاراحدرضامیرنےکہاکہ مجھےنہیں لگتالوگوں کومیری نجی زندگی کےبارےمیں جاننےمیں کوئی دلچسپی ہوگی کیونکہ میں بورقسم کاانسان ہوں۔میں چاہتا ہوں میری زندگی نجی رہے اورلوگ وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہیں۔
اداکار نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی تصویر یا سوشل میڈیا پوسٹ پر مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ اداکاراحدرضامیرنے2020میں ساتھی اداکارہ سجل علی کےساتھ شادی کی تھی ،جس کےبعد 2022میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنےلگیں لیکن دونوں نےاس بارےمیں نہ توتصدیق کی اورنہ ہی تردیدکی۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگی بجلی کےذمہ دارکون؟رپورٹ نےتہلکامچادیا
جولائی 22, 2024 -
شہر قائد کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مئی 2, 2024 -
رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟
جون 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔