
پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارشان نےاداکارہ ریماکےساتھ شادی کے بارےمیں لب کشائی کردی۔
حال ہی میں پاکستان فلم شوبزانڈسٹری کےاداکارشان نےایک نجی چینل کے شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پران سےشعبہ اےزندگی اور کیرئیرکے حوالے سےسوال وجواب کئے گئے۔
دوران پروگرام میزبان نےاداکارسےایک انوکھاسوال پوچھ لیامیزبان اداکارسےسوال کیاکہ آپ نےکبھی بھی اداکارہ ریماسےشادی کےبارےمیں سوچاتوجس کاجواب دیتےہوئے اداکارشان کاکہناتھاکہ جب میری ریما کے ساتھ ملاقات ہوئی تواس وقت میری عمر16سال تھی، ہم نے کم عمری میں فلم’بلندی‘ سے ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، آپ نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا دیکھتے ہیں اور آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔
شان کا کہنا تھا کہ لوگ اسکرین کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم اسکرین پر رومانس کرتے ہیں، ساتھ گھومتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔