پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ آمنہ ملک نےشادی خانہ آبادی کےبارےمیں لڑکیوں کومشورہ دےدیا۔
حال ہی میں اداکارہ آمنہ ملک نےایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال کئےگئےجن کےانہوں نےبڑےاحسن طریقے سےجواب دئیے۔
میزبان نے اداکارہ سےسوال کیاکہ آج کل شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں مشکلات کافی ہوتی ہیں اس کےبارےمیں آپ کی کیارائےہیں۔
آمنہ ملک نےمیزبان کےسوال کاجواب دیتےہوئےبتایاکہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے ۔
آمنہ ملک نےبتایاکہ آج کل سب سےبڑامسئلہ یہ بھی ہےکہ لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔ ہمارے معاشرےکویہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی ماؤں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو پھر کیا اسے چھوڑ دیں گے ۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025حریم سہیل پیاگھرسدھارنےکوتیار،مایوں کی تصاویر وائرل
جنوری 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چینی کمپنی کا اے آئی ماڈل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا
جنوری 28, 2025 -
حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
مارچ 7, 2024 -
گیلے آئی فون کو چاولوں میں نہ رکھیں، ایپل کی تنبیہ
فروری 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔