اداکارہ اریبہ حبیب نےایوارڈزکےبارےمیں اپنی رائےدیدی

0
27

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نےایوارڈز کے بارے میں اپنی رائےدیتےہوئےکہاکہ میرے نزدیک ایوارڈز کی کوئی  حیثیت نہیں، اصل کامیابی بینک بیلنس ہے۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ایوارڈز سے متعلق سوال پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ماڈلنگ کے دور میں ایوارڈز میرے لیے اہمیت رکھتے تھے، لیکن اداکاری کے شعبے میں آنے کے بعد میرے نزدیک ایوارڈز کی کوئی خاص قدر نہیں رہی۔
اریبہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اصل ایوارڈ آپ کا بینک اکاؤنٹ ہوتا ہے، اور دوسرا وہ باتیں جو لوگ آپ کے سیٹ چھوڑنے کے بعد آپ کے بارے میں کرتے ہیں ،یہی دراصل آپ کا اصل اعتراف ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے سینئر اداکار موجود ہیں جن کی گھریلو شیلفیں ایوارڈز سے بھری ہوئی ہیں، مگر بدقسمتی سے ان کے پاس علاج کے پیسے نہیں ہوتے۔ ان کی کہانیاں سن کر دل ٹوٹ جاتا ہے۔
اریبہ حبیب نے ہنستے ہوئے ذو معنی انداز اپناتے ہوئے کہاکہ جب کبھی مجھے ایوارڈ کی ضرورت محسوس ہوگی اور پیسے بھی اضافی ہوں گے، تو خرید لوں گی۔ ویسے بھی ایوارڈز تو ہر جگہ مل رہے ہیں، لیکن مجھے ایسے ایوارڈز کی ضرورت نہیں۔

Leave a reply