اداکارہ خوشبو نےشوہرکیساتھ علیحدگی پرخاموشی توڑدی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبونےشوہراربازخان سےعلیحدگی پرخاموشی توڑدی۔
حال ہی میں اداکارہ خوشبونےاپنےایک انٹرویو میں بتایاکےان کے شوہر ارباز خان گزشتہ 5برس سے بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے،لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں۔
اداکارہ نےانکشاف کیاکہ اربازاورمیراکوئی جھگڑانہیں ہواوہ بغیر بتائے چلے گئے اورآج تک واپس بھی نہیں آئے ارباز میرے لیے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں صرف ایک بیوی ہوتی تو گھریلو خاتون ہوتی اور یہ اللّٰہ جانتا ہے کہ جب تک میں صرف گھریلو خاتون تھی تو میں نے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض بخوبی نبھائے، مجھ پر بہت ذمہ داریاں ہیں جنہیں میں نبھا رہی ہوں لیکن گزشتہ 6 ماہ سے میں گھر پر تھی لیکن کسی نے مجھے پلٹ کر نہیں پوچھا، کسی نے میری خیریت تک دریافت نہیں کی، گزشتہ 5 برس سے دونوں بیٹے میرے ساتھ ہی ہیں جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوگئی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ کچھ عرصےسےشوبزسٹارجوڑی کےتعلقات میں کشیدگی اورعلیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھی،مگراس انٹرویومیں خوشبونےشوہرسےعلیحدگی کی وضاحت کی ہےلیکن طلاق کے بارےمیں کوئی تصدیق نہیں کی۔
خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔