اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان کے بابرکت مہینے میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔ اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔
درفشاں سلیم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں عُمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 79 رنز پر آؤٹ
فروری 8, 2024 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔